پاکستان کے کئی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہو گیا

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

لاہور(یواین پی)سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے، پاکستان کے کئی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے بارشوں کے سلسلے کے باعث بدھ کے روز اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش رپورٹ ہوئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں موسم خوشگوار جبکہ کئی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز جہاں اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی، وہیں کئی شمالی علاقوں میں برفباری کا بھی آغاز ہو گیا۔ بدھ کے روز ہونے والی برفباری کے بعد ان علاقوں میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا، جبکہ ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی برفباری والے علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا۔یہاں واضح رہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں رواں ماہ ستمبر کے دوران معمول سے زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ماہرین موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کا سیزن کچھ طویل ہو گیا، اسی باعث کئی علاقوں میں اس مرتبہ ستمبر کے وسط کے بعد بھی بارشیں ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور کراچی میں بادلوں کے جم کر برسنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题