محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید بارش کی پیشن گوئی کر دی

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

لاہور(یواین پی) لاہور والے ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت میں مزید بارش کی پیشن گوئی کر دی، موسم ٹھنڈا ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مسلسل تیسرے روز بادل برسنے سے موسم خوشگوا ہو گیا۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے لاہور والوں کو دوبارہ ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا، لاہور شہر میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد موسم ٹھنڈا ہو جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے بارشوں کے سلسلے کے باعث بدھ کے روز اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش رپورٹ ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes