ولیوں کی درگاہوں پربلاتفریق سبھی کو فیض ملتا ہے سید الطاف شاہ شیرازی

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ ) ٹھٹھہ کے مشہور بزرگ عظیم ہستی ولی اللہ قطب القطب سید محمد حسین شاہ شیرازی المعروف حضرت شاہ مراد شاہ شیرازی رحمت اللہ علیہ کی ہر ماہ کی طرح اس ماہ چاند کی 14 رات کی تقریب عقدیدت واحترام سے منائی گئی تقریب کا آغاز قرآن پاک درود شریف اور درگاھ مبارک پر چادر ڈال کر کیا گیا درگاھ پر پوری سندھ کے دور دراز علاقوں سے مریدین عقیدت مندون سمیت پی جی ای کے رہنما الطاف حسین محمد سلیم نے خصوصی طور پر شرکت کی اور دعا مانگی اس موقع پر درگاھ کے سجادہ نشین سید الطاف شاہ شیرازی نے کہا اللہ کے ولیوں کی درگاہوں پر بغیر کسی بھی رنگ نسل کےفرق کے فیض ملتا ہے جو تاقیامت جاری رہے گا یہان پر امن رواداری کا درس ملتا ہے صدیوں سے یہ سلسہ چل رہا ہے اس موقع پر سید الطاف شاہ شیرازی نے ملک پاکستان کی سلامتی اور تمام زائرین کے حق میں خصوصی دعائیں بھی مانگی اور مریدین کو خاک شفا دی اس موقعی پر موجود زائرین کا کہنا تھا کہ ہم نسل در نسل حضرت شاہ مراد شاہ شیرازی کے مرید ہیں ہم کھیں پر بھی ہوں مگر اس رات ہم ضرور درگاھ حضرت شاہ مراد شاہ شیرازی پر حاضری ضرور دیتے ہیں دوسری جانب باغ مصطفی میں سید امیر علی شاہ شیرازی نے فقیر فقراء کو ننگر نیاز کرایا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题