ضلع ٹھٹھہ میں تمام مسالک کے لوگ ایک پیج پر ہیں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ شہداء کربلا کی جانب سے دی گئی قربانیاں ہمیں صبر، رواداری اور قربانی کے جذبہ کی تلقین کرتی ہیں۔ انہوں نے تمام مسالک کے علماء و رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر ضلع میں امن، اتحاد اور بھائیچارہ کی فضا قائم رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں تمام مسالک کے لوگ ایک پیج پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، صفائی ستھرائی، صحت کی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، چیف میونسپل آفیسر ٹھٹھہ اور ٹاؤن افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کے تمام شہروں باالخصوص مجالس اور جلوس کی جگہوں کی بہتر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ڈی ایس پیز اور ٹاؤن افسران سے ملکر مجالس اور جلوس کی گذرگاہوں کا دورا کرکے سیکیورٹی، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیں گے تاکہ عوام باالخصوص عزاداروں کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر ضلع بھر کے صحت مراکز میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کریں جبکہ مجالس اور جلوس کی گذرگاہوں پر ایمبولینس، مطلوبہ ادویات اور ڈاکٹرز و عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ عزاداروں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حیسکو اور کے ای ایس سی افسران سے بھی رابطہ کرکے چہلم امام حسین علیہ سلام کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور اس ضمن میں کانٹیجنسی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت پولیس کے جوانوں رینجرز کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ ام و امان کی صورتحال برقرار رہ سکے۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مسائل پیش کئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ تبدالغفار شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ساکرو سبحان علی شورو، اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری نظر ابڑو، رینچرز انسپیکٹر احمد، ڈی آئی بی انچارج اے ڈی شیخ، مرف کے ڈاکٹر داؤد ہیلایو و ديگر متعلقہ محمکوں کے افسران کے علاوہ عزاداری کونسل کے رہنماء سید جاوید شاہ، وحدت المسلین کے رہنماء ڈاکٹر سید عبدالحسین شاہ، متولی قدم گاہ مولا علی سید علی حسین شاہ و ديکر مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام و رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes