فیصل آباد شہر اور گردو نواح کی کرائم نیوز

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

رپورٹ ایم ایس مہر

دو کمسن بھائیوں کی مزاحمت ، مبینہ اغواءکی کوشش ناکام
فیصل آباد (یو این پی)تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے طارق سعید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے دو بیٹے 11سالہ موسی اور 13سالہ محمد حسن کینال روڈ پر واقع نجی اسکول میں زیر تعلیم ہیں جنھیں چھٹی کے وقت ملزم شہادت کی جانب سے اغوا ءکرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ بچوں کی جانب سے مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
گھریلو جھگڑا،بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا
فیصل آباد (یو این پی)گھریلو جھگڑے کی بناپر بیٹے نے باپ کو سر میں گولی ماردی جو کہ موقع پرہی جان بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 32گ ب ستیانہ ضلع فیصل آباد کے رہائشی محمود الحسن ولد حبیبہ عمر 53سال کو گھریلو جھگڑے کی بناپر بیٹے نے باپ کو سر میں گولی ماری جو کہ موقع پرہی جان بحق ہو گیا اور ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا
چھبیس سالہ شخص نے گھریلو پریشانی کی بنا پر خودکشی کر لی
فیصل آباد (یو این پی)گھریلو مسائل کی بنا پر خود کو گولی مار دی اور خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق نور پور سبزی منڈی ملت روڈ فیصل آبادمیں اورف ولد امیر خان عمر 26سال لواحقین کے مطابق گھریلو مسائل کی بنا پر خود کو گولی ماری اور خود کشی کر لی ریسکیو کی ٹیم نے نعش تحویل میں لیے کر الائیڈ ہسپتال شفٹ کر دی
گھریلو تنازع پر بھائی نے بہن کو گولی ماری کرابدی نیند سلا ددیا
فیصل آباد (یو این پی)گھریلو تنازع پر بھائی نے بہن کو گولی ماری اور ابدی نیند سلا دیا تفصیلات کے مطابق کمال پور ایس جی ڈی روڈ فیصل آبادمیں شمع زرجہ شبیر حسین عمر 30سال جو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کی رہائشی تھی گھریلو تنازع پر بھائی نے بہن کو گولی ماری اور ابدی نیند سلا دیا ریسکیو کی ٹیم نے نعش کو تحویل میں لیے کر الائیڈ ہسپتال شفٹ کر دی
بارش کی وجہ سے گھر کی دیوار گرنے سے 2افراد نیچے آکر شدید زخمی
فیصل آباد (یو این پی)بارش کی وجہ سے گھر کی دیوار گرنے سے 2افراد نیچے آکر شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق چک نمبر 283گ ب روڈا منڈی میں بارش کی وجہ سے گھر کی دیوار گرنے سے شہناز زوجہ لیاقت علی عمر 45سال اور زاہد ولد لیاقت علی عمر 10سال شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو جڑانوالہ منتقل کر دیا
لاوارث کرکے دفن کی گئی لاش کے وارث سامنے آگئے
فیصل آباد (یو این پی)لاوارث کرکے دفن کی گئی لاش کے وارث سامنے آگئے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر 264 رب برکت والی ناگ کے رہائشی مزمل نے بتایا کہ میرے 24 سالہ کزن مجاہد اورنگزیب کو سر میں کوئی بھاری چیز مار کرقتل کیا گیا اور لاش سیم نہر میں پھینک دی ہم گزشتہ کئی دن سے مجاہد کو تلاش کر رہے تھے پولیس نے لاش ملنے پر اعلانات نہیں کروائے اور دفن کر دیا چار دن سے تھانہ میں شنوائی نہیں ہورہی، قبرکشائی اور دیگر قانونی کاروائی عمل میں لا کر قاتل بے نقاب کئے جائیں۔
لاکھوں روپے مالیت کی انٹرنیٹ کیبل چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد (یو این پی)تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمات کا اندراج کرواتے ہوئے علی رضا اور رانا زوہیب نامی شہریوں نے پولیس کو بتایا کہ دو مختلف واقعات میں ملزم تیمور اور ایک نامعلوم ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی انٹرنیٹ کیبل چوری کر لی گئی۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،5 ملزمان گرفتار
فیصل آباد (یو این پی)سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں فیصل آباد پولیس کی گزشتہ روز کی کاروائی۔۔ پولیس نے منشیات کے 05 مقدمات درج کرکے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے335 لیٹر شراب برآمد۔ غیر قانونی اسلحہ کے 09 مقدمات درج کر کے 09 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 09 عدد پسٹل متعدد گولیاں برآمد۔ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے B کیٹیگری کے 05 ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes