پی ٹی آئی کی حکومت ملکی ترقی خوشحالی کے منصوبوں پرروز اول سے مصروف عمل ہے فرخ حبیب

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

پی ٹی آئی ورکرز کے خوشحال مستقبل کےلئے جامع پروگرام مرتب کرکے وزیر اعظم کے نوٹس میں لائیں گے
اوکاڑہ (یواین پی ) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین ، سرسبز وشاداب پاکستان کے تحت ملک بھر میں شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئے ملک کے تمام حصوں میںجس طرح ہر طبقہ کے لوگوں نے قومی جذبے سے حصہ لیا ہے اس کے ثابت ہو گیا کہ پاکستان روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت ملکی ترقی خوشحالی کے منصوبوں پرروز اول سے مصروف عمل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ویسٹ پنجاب پی ٹی آئی ورکرز اتحادراؤمحمد وجدان الرحمن کی قیادت میں ملنے والے اوکاڑہ کے وفد سے گفتگو کے دوان کیا۔وفد میں راﺅ وجدان الرحمٰن کے ساتھ ملک اعظم قصوری، شہزاد انساری،رانا سہیل،محبوب سندھو،علی رحمانی اور محمد فاروق کمانڈو بھی شامل تھے جنھوں نے پی ٹی آئی ورکرز کے مسائل پر روشنی ڈالی جس پر وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عنقریب او کاڑہ کا دورہ کر یں گے اور مفاد عامہ اور پی ٹی آئی ورکرز کے خوشحال مستقبل کےلئے جامع پروگرام مرتب کرکے وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس میں لائیں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعاتو نشریات نے وفد کو کہا کہ انہوں نے عوام سے ملنے اور ان کے مسائل اور مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا ہے اور ان کے لئے اپنا دروازہ کھلا رکھتا ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog