دورہ پاکستان کے حوالے سے برطانوی حکام اور انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان بات چیت جاری

Published on September 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

لندن (یواین پی) برطانوی حکومت کی جانب سے انگلش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے کی کوششیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلئے ایک حوصلہ افزاء خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان پیدا ہو گیا ہے، اس حوالے سے برطانوی حکومت اور انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان بات چیت جاری۔ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر انگلش کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، اس حوالے سے جلد صورتحال واضح ہو جائے گی۔ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ برطانوی وزیراعظم بورس جونسن انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کی جانب سے پلیئرز ویلفیئر کے نام پر دورہ پاکستان سے انکار کیے جانے پر انتہائی ناخوش ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes