ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 170 روپے کی سطح عبور کر گئی

Published on September 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

کراچی (یواین پی) امریکی کرنسی نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ ڈالی، ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 170 روپے کی سطح عبور کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت کو قابو میں کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی گئی مداخلت بے کار ثابت ہوئی، جمعرات کا دن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 170 روپے کی سطح کو عبور کر گئی، انٹر بینک اور مقامی اوپن دونوں کرنسی مارکیٹس میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.65روپے سے بڑھ کر168.85روپے اور قیمت فروخت 168.75روپے سے بڑھ کر168.95روپے ہو گئی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题