ٹھٹھہ،سکول میں بارش کے پانی کا ڈیرہ،طلبہ مشکلات کا شکار

Published on September 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)محکمہ تعلیم کے افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹھٹھہ شھر میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گاؤں مصری خان سرکی کے اسکول کے باہر بارش کا پانی موجود جس کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے والی طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ اسکول میں صرف ایک پرائمری استاد موجود اسکول چوکیدار اور نائب قاصد سے محروم تفصلات کے مطابق شہید رانی محترمہ بے نظیربھٹو کے پہلی دور میں بننے والا گورنمنٹ اسکول مصری خان سرکی بنیادی سہولیات سے محروم اس سکول میں آس پاس کے تقریبا 80 سے زائد بچوں کا مستقبل داؤپر لگ گیا حالیہ بارش سے سکول کی بلڈنگ کو شدید نقصان پہنچاجبکہ بارش کا پانی بدستور اسکول کی بلڈنگ کے باھر موجود جس کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے کلئے آنے والوں بچوں کو شدید مشکلات درپش اس سلسلی میں مقامی رہاشیوں نے تعلیم کے صوبائی وزیر محکمہ تعلیم کے آفیسران سے گذارش کی کی ہے کہ گاؤں مصری خان سرکی کے پرائمری اسکول کو بنیادی سھولیات دی جائیں اور اسکول کے باھر موجود برسات کے پانی کو نکالنے کے انتظام کئے جائیں۔ انتظامیہ سے گاؤن کے لوگون نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کے نظام کو بہتر بنایا جائے جس سے شاگرد بہتر تعلیم حاصل کر سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy