ہم سب جینا چاہتے ہیں، ہماری چاہت جینا ہے۔نادیہ جمیل

Published on September 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

جب آپ گھر کے کام کر رہے ہوں یا ختم کرچکے ہوں تو ڈانس کریں
فیصل آباد(یواین پی)اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر بھنگڑا ڈالتے ویڈیو شیئر کر تے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ جب خود کو ٹوٹا اور تھکا ہوا محسوس کریں تو ڈانس کریں نادیہ جمیل کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھرپور انداز میں بھنگڑا ڈال رہی ہیں اور بھنگڑا ڈالنے کی ترغیب بھی دے رہی ہیں۔ نادیہ جمیل کا اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ بھنگڑا کبھی بھی اور کہیں بھی۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم سب جینا چاہتے ہیں، ہماری چاہت جینا ہے۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ ڈانس کریں، جب خود کو ٹوٹا اور تھکا ہوا محسوس کریں تو ڈانس کریں، جب آپ گھر کے کام کر رہے ہوں یا ختم کرچکے ہوں تو ڈانس کریں، دفترسے گھر آئیں تو ڈانس کریں، جب آپ خود کو زندہ محسوس کرنا چاہیں تو ڈانس کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes