واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سے لوگوں کو صاف پانی میسر آرہا ہے مسز پروین سرور

Published on September 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اہلیان علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کردیئے گئے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے فیصل آباد کا دورہ کیااور اعوان والا اور ڈھڈی والا محلہ طارق پورہ میں سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن خالد حیات کموکا اور سابق چیئرمین ریاض کموکابھی موجود تھے۔بیگم گورنر پنجاب نے کہا کہ اہلیان علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پینے کے صاف پانی کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں لیکن آبادیوں میں مرحلہ وار واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سے لوگوں کو صاف پانی میسر آرہا ہے جو کہ کسی نعمت سے، کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔بیگم گورنر نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس علاقے میں 4 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کیا تھااورآج تیسرے پلانٹ کا افتتاح ہو چکا ہے۔دریں اثناءبیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے سسٹم فاونڈیشن کابھی دورہ کیا۔چیئرمین پاسبان ویلفیئرمیجر ریٹائرڈ شاہنواز بھی موجود تھے۔بیگم گورنر نے سسٹم فاونڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیااورخواجہ سراؤں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم سینٹر کے قیام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس ادارہ میں ٹرانسجینڈرز کو نان فارمل تعلیم دی جارہی ہے جبکہ خواجہ سراؤں کو باعزت روزگارکمانے کے لیے مختلف ہنر بھی سکھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رنگ،نسل،مذہب اور ذات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت عظیم اقدام ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题