لیسکو ملازمین کی سیفٹی کے حوالے سے ایس ای لیسکو اوکاڑہ کی زیر نگرانی سیفٹی سیمینار

Published on September 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

سیفٹی سیمینار کا بنیادی مقصد لیسکو ملازمین کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے ایس ای لیسکوحماد اللہ
اوکاڑہ (یواین پی) چیئرمین واپڈا جنرل مزمل ،چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی،لیسکو چیف چوہدری امین،ڈائریکٹر سیفٹی لیسکو الطاف قادر کے احکامات کی روشنی میں لیسکو ملازمین کی سیفٹی کے حوالے سے ایس ای لیسکو اوکاڑہ حماد اللہ کی زیر نگرانی سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں لیسکو ایکسین ملک عرفان،رانا محمد عرفان،ندیم میمن،عطاءاللہ،جاوید اقبال اے ای ٹی سمیع اللہ نوید،اے ڈی ایچ آر سید شہزاد بابر ایس ڈی اوز اسد اللہ خان،مشہود احمد،روی شنکر،نعمان قادر،کامل حسن،زین الحسن،محمد عمران،محمد فیصل،سیفٹی انسپکٹر اوکاڑہ مجاہد چھچھر،سعید سندھو، چوہدری اشرف سمیت ایل ایس صاحبان اور لیسکو ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ایس ای لیسکو اوکاڑہ حماد اللہ کا کہنا تھا کہ سیفٹی سیمینار کا بنیادی مقصد لیسکو ملازمین کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ اگر جان ہے تو جہان ہے کسی بھی ملازم کی زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ان کا کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے لیسکو ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں ان کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے لیسکو ملازمین سیفٹی کے بغیر کسی صورت کام نہ کریں کوئی بھی لیسکو ملازم اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر کام نہ کرے ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس دوران فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین نے اپنے مسائل بتائے جن کو حل کرنے کے حوالے سے ایس ای لیسکو اوکاڑہ حماد اللہ نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی سیفٹی سیمینار میں لاہور سے آئی ٹیم نے آگاہی لیکچر بھی دیا اور فیلڈ میں کام کرنے سے قبل سیفٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes