کوٹلی ،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سلون میں چوری کی وردات

Published on September 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

نامعلوم چور بائیو میٹرک مشین سمیت سکول کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ لے اڑے
کوٹلی(یو این پی) مطابق گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سلون فتح پور تھکیالہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں پرنسپل جاوید ملک کے دفتر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور اساتذہ کی حاضری لینے والی بائیومیٹرک ڈیوائس اور سکول کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ جن میں رجسٹر اور امتحانی پرچہ جات شامل ہیں لے اڑے جبکہ سکول کا چوکیدار دفتر کے ساتھ والے کمرہ میں خواب خرگوش میں مدہوش رہا۔سکول انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ فتح پور تھکیالہ نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور سکول کے چوکیدار کو بھی حراست میں لیکر شامل تفتیش کر لیا گےا۔سکول انتظامیہ نے واردات کے مختلف پہلوں پر غور و فکر شروع دےا کہ اس ریکارڈ کے ضائع ہونے کا فائدہ کس کو پہنچ سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题