کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں لگنے والی ہیں، وزیر داخلہ

Published on September 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، شیخ رشید
اسلام آباد(یواین پی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کےلیے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔ شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، اپنے لیے اور اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog