پاکستان واحد ملک ہے جسے حکومت نے محنت کرکے زوال پذیر بنایا، رانا ثنا للہ

Published on September 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

لاہور(یواین پی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جسے حکومت نے محنت کرکے زوال پذیر بنا دیا ہے۔لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کی ہوئی ہیں، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، حکومت اپوزیشن کے خلاف جعلی کارروائیوں میں مصروف ہے۔رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ منسوخی میں بھارت نے کام دکھا دیا، بھارت آج بھی اتنا طاقتور ہے تو حکومت کی خارجہ پالیسی کیا ہے۔عدالتوں کی حالت زار پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ججز کو باتھ روموں میں بٹھا دیا ہے ، کورٹس کو کسی مناسب جگہ پر بٹھایا جائے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو عدالتوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کو حکومت نے محنت کرکے زوال پذیر بنا دیاہے۔ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہاہے، عام شہری کے پاس بجلی کا بل ،خوراک اور ادویات کیلئے پیسے نہیں ہیں، عوام اور سیاسی جماعتوں کو حکومت کے خلاف میدان میں آنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme