رائیونڈ(یواین پی) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما ءایم این اے و چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز ویکسی نیشن کا شور وزیر داخلہ کہاں ہیں جنہوں نے میاں نواز شریف کا شناختی کار بلاک کروایا اور ویکسی نیشن کا اندراج میاں نوز شریف بوبیاں والوں کا ڈرامہ ہے، میاں نوز شریف کی مٹھی میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کا رواز ہے ، وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے کر رہے تھے، اس موقع پر ان کے ہمراہ میاں شفقت منیر شرقپوری بھی تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ میاں محمد نواز شریف کا ویژن ہے جو ملکی ترقی،عوامی خوشحالی اور پائیدار قیام امن سمیت موثرو مربوط خارجہ پالیسی پر مبنی ہے، میگا ترقی اسی میگا ویژن کی مرہون منت ہے، نواز لیگ نے اپنے ہر دور اقتدار میں انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا، نوجوانوں کو نوکریاں دیں، غریب عوام کے وسائل کو بڑھایا، صحت و تعلیم کی سہولیات دیں، نئے ہسپتالوں کی تعمیر اور شہری و دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام ممکن بنایا، ملک کو روشن کرنے کے لیئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کروائے، کراچی کی رونقیں بحال کیں، صنعتوں کو فروغ دیکر محنت کش طبقہ کو روز گار کے مواقع فراہم کئے،تعلیمی نظام کو موثر بنایا ،تاکہ کسان مزدور اور ہاری کا بچہ بھی پڑھ لکھ کر قومی ترقی کے دھارے میں شامل ہوسکے۔