ایم فل کا گریڈ 17، پی ایچ ڈی کا 18 رکھا جائے، پنجاب ایجوکیٹرز کا مطالبہ

Published on September 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

محکمہ تعلیم پنجاب کا سرکاری سکولز میں اساتذہ کی کوالیفکیشن کے مطابق سکیل اپ گریڈ کرنے کا کوئی قانون نہیں
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں میٹرک پاس اور ایم فل اساتذہ ایک گریڈ میں، حکومتی ریکارڈ کے مطابق 14 ہزار نوسو انیس ایم فل اور 71 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر کا گریڈ چودہ ہے، ایم فل کا گریڈ 17، پی ایچ ڈی کا 18 رکھا جائے، پنجاب ایجوکیٹرز نے گریڈ ریوائز کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کا سرکاری سکولز میں اساتذہ کی کوالیفکیشن کے مطابق سکیل اپ گریڈ کرنے کا کوئی قانون نہیں۔ سرکاری سکولز میں میٹرک پاس اساتذہ اور ایم فل کوالیفائیڈ اساتذہ ایک ہی سکیل میں پڑھانے پر مجبور ہوگئے۔ حکومتی ریکارڈ کے مطابق صرف فیصل آباد میں ایک ہزار میٹرک پاس ٹیچرز 14ویں سکیل میں پڑھا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں 14 ہزار 919 اساتذہ کی کوالیفکیشن ایم فل جبکہ 71 اساتذہ پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں۔ اکثر کوالیفائیڈ اساتذہ بھی میٹرک پاس ٹیچرز کی طرح 14ویں اور 15ویں سکیل میں کام کررہے ہیں۔ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ایم فل اساتذہ کو کم سے کم 17واں اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو 18واں سکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog