دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پاکستانی مندوب صائمہ سلیم

Published on September 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

نیویارک(یواین پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم نے بصارت سے محرومی کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور کشمیر کے معاملے پر بھارت کو ٹھوس جواب دیکر سب کے دل جیت لیے۔جنرل اسمبلی میں صائمہ سلیم نے انتہائی ٹھوس انداز میں کشمیر کا کیس پیش کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔صائمہ سلیم نے کہا کہ تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی صائمہ سلیم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ زبردست طریقے سے اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صائمہ بصارت سے محروم ہیں لیکن جس انداز سے انہوں نے بات کی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا دل ہر چیز کو دیکھ سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes