پاکستان ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے؛عالمی ادارہ صحت

Published on September 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) عالمی ادارہ صحت کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے،پاکستان میں کنٹری سربراہ پلیتھا ماہی پالا نے کہا کہ پاکستان میں مکمل ویکسین یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی، دنیا میں بعض ممالک میں 2 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی گئی، پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ڈیلٹا کیسز اور شرح اموات میں کمی رہی، اسمارٹ لاک ڈاؤ ن کی حکمت عملی کامیاب رہی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پلیتھاماہی پالانے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں 2 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی گئی، پاکستان ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے، پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ ویکسین خوراکیں لگا رہا ہے، پاکستان کی ویکسین لگانے کی مہم انتہائی تیز اور مؤثر ہے، پاکستان میں مکمل ویکسی نیشن یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، اسی طرح پاکستان میں جزوی ویکسی نیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔اس کے برعکس دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ویکسین وافراور ویکسی نیشن زیادہ ہونے کے باوجود کورونا کیسز کی تعداد زیاد ہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes