شادی کے بعد اداکارہ منال خان کے انسٹا گرام پر 80 لاکھ فالورز

Published on September 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اداکارہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں
فیصل آباد(یواین پی)رواں ماہ اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ہر دلعزیز اداکارہ منال خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کے بعد منال خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔منال خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ اپنے شوہر احسن محسن اور فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔وہ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں عائزہ خان سر فہرست ہیں جبکہ ایمن خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں۔واضح رہے کہ 10 ستمبر منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ نکاح کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes