نئے پاکستان کا عوام کو خواب دیکھا کر پرانے کا بھی حلیہ بگاڑ دیا سعید احمد طاہر

Published on September 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

پھولنگر(یواین پی)مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماءمیونسپل کمیٹی جنرل کونسلر سعید احمد طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکا م ہو چکی، تبدیلی سرکار نے تین سال جھوٹ ، عوام کا خون نچوڑنے اور سیاسی مخالفین کے خلاف مفروضوں پر کیس اور سیاسی انٹقام کا نشانے بنانے کی ہیٹرک کر لی ہے، نئے پاکستان کا عوام کو خواب دیکھا کر پرانے کا بھی حلیہ بگاڑ دیا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو خوشحال اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز کی سا لمیت اور تحفظ کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے میاں نواز شریف ہی دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، ان خیالات کا اظہار رائیونڈ حاجی محمد امین کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اندر مہنگائی آ سمان کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے اس قدر مہنگائی نے غریب آ دمی کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھا کہ جب مہگائی ہو تو سمجھیں وزیراعظم چور ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم اب کہہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں جبکہ حکومتی مشیروں کی فوج میڈیا پر آ کر سب اچھا کے علاوہ اور کوئی جواب نہیں دیتے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes