نیو رونیو کالونی مکلی گیس کی بنیادی سہولت سے محروم

Published on September 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) نیو روینیو کالونی مکلی کے رہائش پذیر 70 سے زیادہ خاندان سوئی گیس جیسے بنیادی سھولت سے سالوں سے محروم جبکہ ججز کالونی مکلی سوسائٹی سمیت نیو روینیو کالونی مکلی کے آس پاس کے علاقوں میں گیس کی سھولت پہلی سے موجود منتخب نمائندوں اور سرکار نیو روینیو کالونی کے رھائشیوں کو بھول گئی تفصیلات کے مطابق نیو روینیو کالونی مکلی کے رہائشی اور سماجی رہنما شوکت علی زئنور نے صحافیون سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ نیو روینیو کالونی مکلی میں 70 سے زائد خاندان سالوں سے رہائش پذیر ہیں جن میں سے زیادہ تر گورنمنٹ کے مختلف محکموں چھوٹے ملازم مقیم ہیں کالونی کے آس پاس کے علاقوں میں سوئی گئس ہونے کہ باوجود نیو رونیو کالونی مکلی کے رہائشی کو گیس جیسی بنیادی سھولت سے محروم رکہا گیا ہے اس مسئلی پر سوئی گیس والوں نے 2017 میں سروی بھی کیا تھا اور ایک چلان جو کہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو دیا تھا جس کی رقم دس لاکھ کے قریب تھی مگر اس وقت کہ ڈپٹی کمشنر نے فنڈ نہ ہونے کی بنیاد پر پیسے جمع نہ کروائے اور ایک درخوست وزیر اعلی سندھ کو دی جس نے سندھ کے محکمہ خزانہ کو لکھا مگر محکمہ خزانہ نے اب تک فنڈ جاری نہیں گیا چند لاکھوں کی خاطر رونیو کالونی کے رہائشوں کو گیس جیسے بنیادی سھولت سے محروم رکھا گیا ہے گئس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں لکُڑیوں پر گذارہ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کئی عورتوں کو سانس کی مختلف بیماریان ہو گئی ہیں بہت سے بچے بغیر ناشتے کے اسکول جاتے ییں کتنی عجیب بات ہے کہ اس جدید دور میں ہم ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر میں رہنے کے باوجود گئیس کی بنیادی سھولت سے محروم ہیں ہم وزیر اعلی سندھ محکمہ خزانہ منختب نمائدگان اور صحافیوں سے گذارش کرتے ہیں کہ ہمارا مسئلا حل کروایا جائے اور اس کے ساتھ ایم ڈی سوئی گئس اور ریجنل مئنیجر حیدرآباد سے اپیل کرتے ہیں کہ نیو رونیو کالونی مکلی کی دوبارہ سروی کر کہ نیا چالان دیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes