ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات سے محروم کر دیا

Published on September 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

کاہنہ(یواین پی) ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری زخمی جبکہ چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا، تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے موبائل نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے اچھرہ کے رہائشی علی عمران نامی شہری کو زخمی کر دیا، جبکہ تھانہ ملت پارک کے علاقہ سے نامعلوم چور شہری نبیل احمد کے گھر سے 14 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے، تھانہ ساندہ کے علاقہ سے دو ڈاکو فارمیسی سے شہری عثمان سے موبائل فون‘ 2 لاکھ روپے نقدی‘ تھانہ مغلپورہ کی حدود سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری ملک حسن سے 82 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ فیصل ٹاؤن کے علاقہ سے شہری فیصل سے 68 ہزار‘ کاہنہ سے 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری شہباز سے نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ گلشن راوی سے دو مسلح ڈاکو شہری عبدا لرؤف سے 43 ہزار روپے نقدی‘ تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں شہری سے 65 ہزار نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ شاہدرہ کے علاقہ سے دو نامعلوم ملزم شہری بلال سے 65 ہزار نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ مصطفیٰ آباد سے گاڑی اور اچھرہ‘ کاہنہ فیصل ٹاؤن‘ شادمان‘ گلبرگ‘ کوٹ لکھپت سے 6 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes