یوٹیلیٹی اسٹورز پر چنے کی قیمت میں 40روپے فی کلو اضافہ

Published on September 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

لاہور(یواین پی)حکومت پاکستان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چنے کی قیمت میں 40روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر درجہ اول چنے کی قیمت 125 سے بڑھا 165 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔درجہ دوم چنے کی قیمت 120 سے بڑھا کر 160 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے صابن3 سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں۔ ٹشو پیپراورنیپکن کی قیمتیں 3 سے 19 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔کپڑے دھونے کا صابن 22 روپے، ٹوائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت4 سے12 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملک کریم 10 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog