ماضی میں بھی ہمارے اقدامات پر تنقید ہوتی رہی ہے رانا ثنا اللہ

Published on September 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم کی اور کراچی کا امن بحال کیا
پھولنگر (یواین پی)ہماری جماعت میں تمام وہ کوالٹیاں ہونی چاہیے جو ایک منظم جماعت میں ہوتی ہیں،ماضی میں بھی ہمارے اقدامات پر تنقید ہوتی رہی ہے،ہم نے جب موٹروے بنائی تب بھی تنقید ہوئی،پھر اورنج لائن،میڑوز پر بھی تنقید ہوئی لیکن وقت نے ہمیں درست ثابت کیا،پاکستان کے تمام بڑے منصوبے یا ہم نے شروع کیے یا مکمل کئے،قیام پاکستان کے بعد تکمیل پاکستان کا خواب نوازشریف کی قیادت میں ہی شرمندہ تعبیر ہوا،پاکستان ایٹمی قوت بنا،ہمیشہ ہمارے خلاف سازشیں ہوئیں لیکن ہم نے پھر بھی ڈلیور کیا،ہم ترقی کررہے تھے خطے کے باقی ملک ہم سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہتے تھے،تینوں مرتبہ ہماری حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا،ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم کی اور کراچی کا امن بحال کیا،چار سال قبل کہا جاتا تھا اسحاق ڈار ڈالر کو قید کرکے رکھتے ہیں آج وہی لوگ اسحاق ڈار سے ڈالر قید کرنے کا فارمولہ پوچھ رہے ہیں،آج آمدن نہیں بڑھی لیکن مہنگائی چھ سو فیصد بڑھ گئی ہے،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ ضلع قصور میں تنظیم سازی کے اجلاس خطاب سے کر رہے تھے ضلع چیئرمین رانا سکندر حیات نے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنائاللہ سردار اویس لغاری پیر اشرف رسول ذیشان رفیق اور دیگرپارٹی کے ذمہ دران رہنماوں کی جانب سے لاہور ڈویژن کی میٹینگ بلائی گئی جسمیں تمام اضلاع کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی میٹینگ میں ن کے ورکرز کو منظم اور فعال بنانے پر غور کیاگیا ضلع بھر میں پارٹی کے منتخب ایم این اور ایم پی ایز نے پارٹی کو فعال بنا نے پر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا میں تہہ دل سے مشکور ہوں ن کو یونین کی سطح پر مستحکم کیا قصور آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرئیگا تبدیلی سرکار نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیاہے،اب حکومت سے جان چُھڑانے کا وقت آچکاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes