ن لیگ کی طاقت کا مخالفوں کو ادراک ہے، مریم نواز

Published on October 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

لاہور(یواین پی) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ظلم کے ضابطے ماننے سے انکار کر دیا تو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی میں مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ان سے ڈر رہے ہیں جو ہم سے ڈرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ہار اور جیت کے درمیان خوف کی ایک پتلی سی زنجیر حائل ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے ضابطے ماننے سے انکار کر دیا تو ن لیگ کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ ن لیگ کی طاقت کا مخالفوں کو ادراک ہے لیکن اگر نہیں ادراک تو ن لیگ کو نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog