کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید35افراد انتقال کرگئے عمر سرور

Published on October 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

پتوکی(یواین پی ) تحصیل پتوکی اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید35افراد انتقال کرگئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 50ہزار 779ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1656افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،گزشتہ روز اس وبا نے مزید 35افراد کی زندگیوں کو نگل لیا، جب کہ مثبت کیسز کی شرح3.26فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، اس کے علاوہ 3444 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، وہ ان خیالات کا اظہاریواین پی سے کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ کور و نا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے عوام کے تعاون سے اس موذی وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے، صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں، بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں،سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں،درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes