مزاح کے بادشاہ نے جو خلا چھوڑ ا، وہ صدیوں پورا نہیں ہو گا، ریما خان

Published on October 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

عمر شریف کی امریکا آمد اور علاج کے حوالے سے ہم نے تمام انتظامات کرلئے تھے
فیصل آباد (یواین پی)مزاح کے بادشاہ بڑا خلا چھوڑ گئے، طویل عرصے پُر نہیں ہوسکے گا، ریما خان ماضی کی مقبول پاکستانی اداکارہ ریما کان نے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف مرحوم کے حوالے سے ایک دل کو چھولینے اور دکھی کردینے والا نوٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ مزاح کے بادشاہ ایک بڑا خلا چھوڑ گئے ہیں جو ایک طویل عرصے تک پُر نہیں ہوسکے گا۔فلم لوو 95 کی اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پر ماضی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے مرحوم عمر شریف کو نہایت غمناک انداز میں انہیں الوداع کہا ہے۔ریما نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عمر شریف کی امریکا آمد اور علاج کے حوالے سے انہوں نے تمام انتظامات کرلیے تھے۔واضح رہے کہ اداکار عمر شریف ہفتے کو جرمنی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔انہیں علاج کے لیے امریکا لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ان کی طعبیت بگڑنے کی وجہ سے جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes