کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر شوبز شخصیات کا تعزیتی ریفرنس

Published on October 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

روز بٹ،اچھی خان ،جرار رضوی ، آغا حسن عسکری،ساجد علی ڈاکٹرخرم اور حنا ملک کا اظہار تعزیت
لاہور (یواین پی )اسٹیج ٹی وی اور فلم کے کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر ایک تعزیتی ریفرنس میں شوبز کی معروف شخصیات فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،اداکارہ روز بٹ،اداکارہ راحیلہ آغا،اچھی خان ،جرار رضوی ، آغا حسن عسکری ،پرویز کلیم ،اشفاق کاظمی ،کمال پاشا،قاسم شاکر،سنگر حنا ملک، علی چوہدری،سنگر مناھل خان،سنگر امیر احمد،علی اصغر،شاعر زکیر احمد بھٹی ،اسحاق ڈاراور ارم ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی واضح رہے کہ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے اور اپنے علاج کے سلسلہ میں امریکہ جارہے تھے راستے میں طبیعت خراب ہونے سے جرمن کے ہسپتال میں داخل کئے گئے لیکن جانبر نہ ہو سکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes