ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو بری طرح نظرانداز کیا،پرویز الہی

Published on October 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments


لاہور (یواین پی)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو بری طرح نظرانداز کیا۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے میاں محمد شفیع کی قیادت میں ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد نے گورنر ہاس میں چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ وفد میں ارکان پنجاب اسمبلی محمد شفیق، آصف مجید، رئیس نبیل احمد شامل تھے جبکہ ملاقات میں جی ایم سکندر اور نعیم شفیق سابق رکن ضلع کونسل رحیم یار خان بھی موجود تھے۔چودھری پرویزالہی نے کہا کہ میرے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے عوامی فلاحی منصوبے مکمل کیے گئے جو آج تک کامیابی چل رہے ہیں، آئندہ بھی اللہ تعالی نے موقع دیا تو انشا اللہ ترقی کا سفر بلاامتیاز جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو بری طرح نظرانداز کیا، بجٹ میں وہاں کیلئے فنڈز کا اعلان تو کیا جاتا تھا لیکن بعد فنڈز لاہور ٹرانسفر کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کو محروم رکھا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes