ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے قومی اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں، سرفراز احمد کی واپسی

Published on October 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

صہیب مقصود کا اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا
لاہور(یو این پی)چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا جس کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں کردی گئیں ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل اعظم خان، محمد حسنین کی جگہ سرفراز احمد اور حیدرعلی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔دوسری جانب کمر کی تکلیف میں مبتلا صہیب مقصود کا اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes