جب میں بیمار ہوتی ہوں تو اللہ مجھے شفا دیتا ہے وینا ملک

Published on October 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

وینا ملک ویب سیریز کے ذریعے 7 برس بعد اداکاری کی دنیا میں انٹری دے رہی ہیں
فیصل آباد (یواین پی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر دُعاؤں کی اپیل کردی۔وینا ملک نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور ڈاکٹر اُن کا بلڈ ٹیسٹ کررہے ہیں۔وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے دُعاؤں کی اپیل کی۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اور جب میں بیمار ہوتی ہوں تو اللّہ تعالیٰ مجھے شفا دیتا ہے۔‘وینا ملک کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کرتی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ وینا ملک ویب سیریز کے ذریعے 7 برس بعد اداکاری کی دنیا میں انٹری دے رہی ہیں۔وینا ملک نے 2002 سے 2014 تک اداکاری کی، انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes