ضلع فیصل آباد میں عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کا آغاز

Published on October 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع میں عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔اس سلسلے میں بوائز وگرلز ہائی وہائر سیکنڈری سکولوں کے مابین ضلعی سطح کے الگ الگ حسن قرات کے مقابلے میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں منعقد ہوئے۔رکن صوبائی اسمبلی فردوس رائے اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم،ماہر تعلیم محمد اختر بٹ،انچارج کنٹرول روم محمد صادق کے علاوہ بوائز وگرلزسکولز کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔قرات مقابلوں کے نتائج کے مطابق بوائز مقابلوں میں ایم سی ہائر سیکنڈری سکول حاجی آبادکے نعمان عزیزنے پہلی،گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد کے سہیل نے سیکنڈ اورگورنمنٹ ہائی سکول 353جڑانوالہ کے ثقلین نے تیسری جبکہ گرلز مقابلہ میں گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول جڑانوالہ کی سعدیہ امین نے فرسٹ،تحصیل فیصل سے روباب نے سیکنڈاورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر2سمندری کی اذکیٰ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ایم پی اے فردوس رائے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم سکالرشپ میں اضافے کااعلان مستحسن اقدام ہے۔انہوں نے بتایا کہ ذہین ونادار طلباوطالبات کی مالی معاونت کے لئے رحمت اللعالمین سکالرشپ کے تحت گزشتہ برس 50کروڑروپے رکھے گئے جبکہ رواں برس رحمت اللعالمین سکالرشپ کو بڑھا کر ایک ارب روپے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبہ میں 10574 ذہین اورنادار طلباوطالبات کو رحمت اللعالمین سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کی دیگر یونیورسٹیز کی طرح گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں بھی ”سیرت چیئر“ قائم ہوچکی ہے جس کے تحت محققین کو ریسرچ کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم منا کر دنیا کو پیغام دیں گے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والی وسلم کی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمدخاتم الالنبین ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان پر دنیا جہان قربان،رحمت اللعالمین کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ایڈمن آفیسر نے بتایا کہ سوموار کو میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں سکولوں وکالجوں کے طلباءوطالبات کے مابین شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والی وسلم کے موضوع پر نعت خوانی اور تقریری مقابلے ہونگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog