ہمیں کسانوں کو جدید طریقہ کاشتکاری پر راغب کرنا ہے محمد علی اعجاز

Published on October 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

ایگر یکلچر سیکٹر کو ترقی یافتہ بنائے بغیر غذائی خود کفالت کی منزل نہیں حاصل کی جا سکتی
اوکاڑہ(یواین پی) زراعت کی ترقی ملکی معیشت کی ضمانت ہے ایگر یکلچر سیکٹر کو ترقی یافتہ بنائے بغیر غذائی خود کفالت کی منزل نہیں حاصل کی جا سکتی ہمیں کسانوں کو جدید طریقہ کاشتکاری پر نہ صرف راغب کرنا ہے بلکہ ان کی مدد اور رہنمائی بھی کرنا ہے جدید زراعت کسانوں کو خوشحال بنانے، ملکی معیشت کی بہتری اور زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے ضروری ہے محکمہ زراعت کسانوں کی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہے وہیں پر پنجاب گورنمنٹ کسانوں کو بہترین بیج ،کھاد اور سبسڈی پر زرعی آلات اور مشینری فراہم کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ترقی کے ثمرات کو دیہات تک پہنچانے کے لئے خود میدان عمل میں ہیں اور مشکل حالات کے باو جود کاشتکاروں کے لئے وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،رائے حماد اسلم کھرل ،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے کاشتکاروں میں فروغ پیداوار دھان کے سلسلہ میں نیپ سیک پاور سپرئیر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کاشتکاروں کو شفاف انداز میں بذریعہ قرعہ اندازی سپرئیر دیئے گئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے فروغ پیداوار دھان منصوبہ کے خدوخال سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی رہنمائی اور بہترین پیداوار کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کو کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول میں ان کی رہنمائی کریں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme