سوات، ژالہ باری سے کسانوں کوجو نقصان ہوا حکومت مالی مدد کرے رحمت علی

Published on October 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

سوات (یواین پی)سابق تحصیل ناظم کبل وامیر جماعت اسلامی تحصیل کبل حاجی رحمت علی نے کہا ہے کہ حالیہ بارش اور ژالہ باری سے علاقے کے بیشتر باغات اور کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے کاشت کاروں کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا ہے لہذا حکومت ان غریب کاشت کاروں کے ساتھ مالی معاﺅنت کرکے ان کو فاقوں سے بچانے میں مدد دیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دن کی بارش کے دوران ضلع سوات کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل کبل کے اکثریتی علاقوںمیں جو ژالہ باری ہوئی اس کی وجہ سے کھیتوںمیں موجود ، مکئی، ٹماٹراور کماد سمیت بیشتر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ، اس کے علاوہ پھلوں کے باغات بھی ژالہ باری سے بری طرح متاثر ہوچکے ہیں اورہر کاشت کارکے نقصان کا تخمینہ لاکھوںمیں ہے جو مجموعی طورپر کروڑوں کا نقصان ہے جو ان غریب کاشت کاروں کی استطاعت سے باہر ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان زمینداروں کے ساتھ مالی معاﺅنت کی جائے تاکہ وہ اپنے بال بچوں کیلئے رزق حلال کمانے کے قابل ہوسکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy