ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، فیصل آباد میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ

Published on October 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

چھ مریض داخل، رواں سال تعداد 40 سے زائد ہوگئی، مزید بیڈز مختص کررہے ہیں:ایم ایس ارشدچیمہ
فیصل آباد (یو این پی)ڈینگی وبا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ الائیڈ ہسپتال میں مزید 6 مریض داخل، ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان۔ رواں سال کے مریضوں کی تعداد 40 سے زائد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے آﺅٹ بریک کے بعد فیصل آباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے اعدادوشمار کے مطابق فیصل آباد میں ڈینگی کے مریض 6 مریض الائیڈ ہسپتال لائے گئے اس کے علاوہ 4 مشتبہ مریض بھی الائیڈ ہسپتال لائے گئے، گزشتہ 2 روز میں فیصل آباد میں 15 سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں الائیڈ ہسپتال میں اس وقت 17 مصدقہ اور 16 سے زائد مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، الائیڈ ہسپتال میں 26 ڈینگی کے مریضوں کے انتظامات ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے طبی سہولیات کا فقدان پیدا ہورہا ہے۔ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر ارشد چیمہ کے مطابق ڈینگی کے مریضوں کے لئے مزید بیڈز مختص کررہے ہیں،دوسری جانب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل عاصمہ اعجاز چیمہ اور چیئرمین میاں وارث عزیز کی طرف سے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق پارکس اور گرین بیلٹس میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے،پارکس اور چوراہوں پر نصب فواروں کو تا حکم ثانی بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہری حدود کے 340 پارکس اور گرین بیلٹس میں ڈینگی لاروا کے صفایا کے لئے تمام سٹاف کو متحرک رہنے اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کو خود نگرانی کرنے کا ٹاسک تفویض کیا گیا ہے۔ڈی جی نے کہا انسداد ڈینگی کے حوالے سے ادارہ تمام تر انسدادی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور لاروا کی افزائش کے مقامات کی سرویلنس کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy