استاد نصرت فتح علی خان کی73 ویں سالگرہ آج13منائی جائیگی

Published on October 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی)عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی73 ویں سالگرہ آج13۔اکتوبر بروبدھ کو منائی جائیگی وہ 13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ان کی مشہور قوالیوں میں ”علی مولاعلی‘دم مست قلندر مست مست“یادگار ہیں انہوں نے کئی بھارتی فلموں کی موسیقی دی اور کئی میوزک البمز بھی ریلیز کئے نصرت فتح علی خان نے بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز کئے جوکہ ورلڈ ریکارڈ ہے انہوں نے پاکستان سمیت کئی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں متعدد سرکار ی اعزازات سے نوازا وہ 49سال کی عمر میں 16 اگست1997 کو اپنے لاتعداد مداحوں کو چھوڑ کر دنیا فانی سے رحلت کرگئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题