اوکاڑہ(یو این پی) دیپالپور روڈ نزد اسلام آباد فیڈ مل کے پاس دو ٹرکوں میں تصادم ہو گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں دونوں ٹرک میں سوار 2 افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیموں نے ٹرک میں پھنسے ہوئے دونوں وکٹمز کو پیشہ وارانہ مہارت کا استعمال کرتے بحفاظت باہر نکال لیا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم دونوں متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی اور ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کردیا۔