پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رانا نثار احمد راٹھ کاسوشل میڈیا پر قتل کے منصوبہ کا انکشاف

Published on October 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

کاہنہ( یواین پی)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے سوشل میڈیا پر اپنے قتل کے منصوبہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلاٹ خریدنے وا لا رقم کی ادائیگی کی بجائے مجھے راستہ سے ہی ہٹانے کا منصوبہ بنا رہاہے، معروف سیاسی سماجی شخصیت پی پی171 حلقہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ءنمبرداررانا نثار احمد راٹھ سلطان کے نے رائے ماجد نامی شخص کو ایک پلاٹ فروخت کیا جس کی بقایا رقم کا معاہدہ اور بنک چیک دیا گیا ، وقت معاہدہ ختم ہونے پر رائے ماجد نامی شخص سے میں نے اپنے پالاٹ کی بقایہ رقم پچاس لاکھ رقم مانگی، پلاٹ کی رقم کے عوض پچاس لاکھ کا چیک بھی دیا ہواہے، رائے ماجد مجھے میرے پلاٹ کے نہ تو پیسے دے رہا الٹا مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، رانا نثار راٹھ کا آڈیو بیان جاری اگر مجھے قتل کیا گیا تو میرے قتل کے پیچھے رائے ماجد نامی شخص کا واضع ہاتھ ہوگا،عوام الناس، سرکاری اداروں و ایجنسیوں کے سربراہ میرے ساتھ ہونے والے معاملہ سے متوجہ ہوں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog