نبی کریم کی ذات اقدس اس کائنات کے لیئے نور اور سراپا رحمت ہے۔ عاطف شہزاد

Published on October 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی )عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے دیگر سرکاری محکموں کی طرح موٹروے پولیس کے زیر اہتمام نعت اور قرآت کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی عاطف شہزاد نے خصوصی شرکت کی نعت اور قرآت کے مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا گیا محکمہ موٹروے پولیس کے اوکاڑہ آفس میں شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے دیگر سرکاری محکموں کی طرح محکمہ موٹروے پولیس بھی نبی کریم سے محبت کے اظہار اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروقار محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کے افسران جوانوں اور خواتین سٹاف نے نعت اور قرآت مقابلہ جات میں حصہ لیا پروقار تقریب میں سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد۔بیٹ کمانڈرز تنویر اصغر۔مسعود وٹو۔سہیل اصغر۔راو حسنات۔سائرہ طارق،وسیم انجم سمیت دیگر نیشنل ہاءوے اینڈ موٹروے پولیس افسران نے بھرپور شرکت کی محفل کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے اول دوئم اور سوئم پوزیشن ہولڈرز کو انعامات اور سرٹیفکیٹ دئیے محفل کے اختتام پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا-عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے دیگر سرکاری محکموں کی طرح موٹروے پولیس کے زیر اہتمام نعت اور قرآت کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی عاطف شہزاد نے خصوصی شرکت کی نعت اور قرآت کے مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا گیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog