پنجاب کا دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

Published on October 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہور کی فضا انتہائی خطرناک ہوگئی، پنجاب کا دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق گزشتہ روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہی۔ایئر کوالٹی انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے آلودہ شہروں میں ممبئی دوسرے اور نئی دہلی تیسرے نمبر پر موجود رہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy