ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ، دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کوشکست

Published on October 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

دبئی(یواین پی ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج کے دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6 رنز سے سے اپ سیٹ شکست دیدی ۔بنگلہ دیش کی ٹیم 141 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا سکی تفصیلات کے مطابق کاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے کرس گریوز نے سب سے زیادہ 45رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج منسے29اور مارک واٹ 22سکور بناکر نمایاں بیٹسمین رہے،مہدی حسن نے 3،شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔141رنز کا ہدف بنگلہ دیش کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بناسکی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题