ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہمارے لئے باعث رحمت ہے چوہدری ظہیر الدین

Published on October 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے سلسلے میں نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال،انچارج ضلعی کنٹرول روم ڈی سی آفس محمد صادق کے علاوہ ڈاکٹر ریاض مجید، سمیرا نقوی،ڈاکٹرعائشہ ظفر،بشری ناز،گلفام نقوی، مسعود چشتی،اشفاق بابر،نسیم صحرائی،لطیف ساجد چشتی،کوثر علی،ریاض قادری،محمد اختر بٹ،شہزادبیگ اوردیگر شعراءکرام نے نعتیہ کلام پیش کرکے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے گہری وابستگی کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہمارے لئے باعث رحمت ہے جو عاشقان رسول بھر پور ایمانی جذبے سے مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی  آخرالزمان صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے گہری محبت ہمارا ایمان ہے اور ہمیں سیرت مبارکہ کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانا چاہئے تاکہ دنیاوی و آخروی زندگی میں سرخرو ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ نعت خوانی عشق رسول کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے جس سے ایمانی جذبوں کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے نعتیہ مشاعرہ میں کلام پیش کرنے والے شعراءکے ایمانی جذبہ کی تعریف کی اور کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات شایان شان انداز میں منائی جارہی ہیں جس میں عاشقان رسول بھرپور انداز میں شریک ہورہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog