مزدوروں میں ساڑھے سات ارب روپے کی ویلفیئر گرانٹس تقسیم کیں عنصر مجید خان

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

مسائل کے جلد حل کیلئے محکمہ لیبر کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں جو لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے
فیصل آباد (یو این پی)ضلع فیصل آباد کے مزدوروں اور انکے اہل خانہ کو ایک کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ویلفیئر گرانٹس کی ادائیگی کردی گئی ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے235 خاندانوں میں ویلفیئر گرانٹس کے چیکس تقسیم کئے گئے۔جن میں ڈیتھ گرانٹ کی ادائیگی کیلئے 46 لاکھ روپے جبکہ ٹیلنٹ سکالرشپ کی مد میں ایک کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے۔صوبائی وزیر لیبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ تین سال کے دوران مزدوروں میں ساڑھے سات ارب روپے کی ویلفیئر گرانٹس تقسیم کیں فیصل آباد میں تین سالوں میں 5 کروڑ 58 لاکھ روپے کی ویلفیئر گرانٹ مزدوروں میں تقسیم کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور صوبائی وزیر مزدوروں کو جوابدہ ہوں۔اقتدار میں آئے تو تمام سرکاری ادارے مسائل کی آماجگاہ تھے۔انہوں نے بتایا کہ مسائل کے جلد حل کیلئے محکمہ لیبر کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں اورایسا سسٹم بنا رہے ہیں جو لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی،ورکرز ویلفیئر فنڈ کو وفاق سے پنجاب منتقل کرایا۔محکمہ لیبر مزدوروں کے خون پسینے کے پیسے کی امین ہے۔سابقہ حکومتوں نے مزدوروں کا استحصال کیا۔مزدور کارڈ پروگرام لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انتہائی اہم اقدام ہے اس انقلابی پروگرام کے تحت بینک آف پنجاب 11 لاکھ مزدوروں کو مزدور کارڈ بنا کر دیگا اورتمام رجسٹرڈ مزدوروں کے بینک اکاونٹ کھلیں گے جس کے ذریعے تنخواہ کی ادائیگی سے کم از کم اجرت کے قانون پر سو فیصد عمل درآمد ہوگا۔صوبائی وزیر لیبر نے کہا کہ 3 سالوں میں 3 لاکھ مزدور رجسٹرڈ کئے اور اتنے ہی مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ جن بھٹوں پرباالخصوص خواتین مزدوروں کیلئے واش روم اور صاف پانی کا انتظام نہیں ہوگا انہیں سیل کر دیا جائے گا۔محکمہ صنعتی علاقوں میں وویمن لیبر ہاسٹل بنائے گاجبکہ خواتین کیلئے موٹر سائیکل سکیم پر کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورکرز پرافٹ پارٹی سیپیشن فنڈ ایکٹ صوبہ میں نافذ ہو گیا ہے،بل کی منظوری کے بعد انڈسٹری سے تقریباً 25 ارب روپیہ محکمہ کو موصول ہوگا جومزدوروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔صوبائی وزیر لیبر نے فیصل آباد میں محکمہ لیبر کا زونل آفس قائم کرنے کا اعلان کیا۔تقریب سے صوبائی وزیر کالونیز وکلچر نے خطاب کرتے ہوئے مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے فیصل آباد کی بند صنعتیں دوبارہ چلنی شروع ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وباءکے دوران بھی صنعتیں رواں دواں رہیں فیصل آباد میں مزدور کم ہیں اور روزگار کے مواقع زیادہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فروری 2022 تک ہر شخص کا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہو گاطالب علموں کو میٹرک کے بعددس سال کیلئے بلا سود قرضے دیں گے جسے وہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد ادا کریں گے۔صوبائی وزیر کالونیز نے بتایا کہ 62 سال سے زیادہ عمر کی خاتون مزدور کو 2500اور مرد کو 2000روپے کی ماہانہ گرانٹ دینے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری لیبر پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ افسران کو 90 دن میں ویلفیئر گرانٹس کے 35 ہزار زیر التوا درخواستوں کو نمٹانے کا ہدف دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ تین ماہ میں مزدوروں اور انکے اہل خانہ کو 8 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تمام سسٹم کو کمپیوٹر آئزڈ کر رہے ہیں، ویلفیئر گرانٹس کی درخواست کیلئے آن لائن کیس جمع ہوگا۔آن لائن درخواست جمع کروانے کیلئے محکمہ لیبر کے آفسز میں بھی سہولت موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیبرکالونیوں میں ہائر سیکنڈری سکول،500 کمروں کا ہاسٹل اور کمیونٹی سنٹر بھی بنا رہے ہیں۔تقریب سے مزدور رہنما رانا عبدالسمیع،راجہ شبیر،ملک امداد اعوان سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان،محکمہ لیبر کے دیگر افسران کے علاوہ مزدور رہنما اور ورکرز بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题