پاک بھارت میچز دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن تیاریاں مکمل ہیں، میتھیو ہیڈن

Published on October 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments


پاکستان کے بولنگ یونٹ میں ہر طرح کا ٹیلنٹ ہے،قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ
دبئی(یو این پی)قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچز دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔یو اے ای سے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ کسی وقت پاکستان کے ڈریسنگ روم کا حصہ بنوں گا، کوچنگ کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، اپنے تجربے سے گرین شرٹس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کروں گا۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، خاص طور پر پہلے میچ سے فتح کا آغاز کے لیے پرعزم ہیں، ہمیں کسی غیر ضروری دباؤ کا شکار ہوئے بغیر اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ٹیم میں بابر اعظم، رضوان حفیظ اور فخرزمان سمیت میچ ونرز موجود ہیں، ہم پریشر میں پرفارم کرسکتے ہیں اور کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ پاکستان اور بھارت کے میچز دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں، اس کی تیاریاں مکمل ہیں، ماضی کے اعداد و شمار کچھ بھی ہوں لیکن میچ کے دن بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں 200 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا، لگتا ہے یہاں 180 سے 190 تک کے ٹوٹل دیکھنے میں آئیں گے، پاکستان کے بولنگ یونٹ میں ہر طرح کا ٹیلنٹ ہے لیکن ہمیں پلانز پر عمل درآمد کرنا ہوگا، جنوبی افریقا کیخلاف وارم میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کی، 19 واں اوور کرانا آسان نہیں ہوتا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy