یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار کا انعقاد

Published on October 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

موٹر سائیکل سوار دوران ڈرائیونگ سیفٹی ہیلمٹ اور بیک ویو مرر کے استعمال کو یقینی بنائیں
اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز ) سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس عاطف شہزاد کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس رینالہ خورد میڈم سائرہ طارق اور موٹروے پولیس افسران نے طلباء اور طالبات کو روڈ پر حادثات سے بچنے کے لیے تیز رفتاری، ون وے کی خلاف ورزی، ون ویلنگ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں بتایاگیا اور زور دیا کہ موٹر سائیکل سوار دوران ڈرائیونگ سیفٹی ہیلمٹ اور بیک ویو مرر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ حادثات سے بچنے کے لئےبسوں کی چھتوں پر سفر نہ کریں اور یونیورسٹی میں آنے کے لئے نیشنل ہائی وے کو کراس کرتے ہوئے فلائی اوور کا استعمال کریں جس کی منظوری کے لئے میڈم سائرہ طارق کی خصوصی کاوشیں شامل ہیںدوران سفر مسافروں کی مدد کے لیے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 اور ہم سفر ایپ پر 24 گھنٹے آپ کی رہنمائی اور مدد کے لئے حاضر ہے۔طلباء اور طالبات کی آگاہی کے لیے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے سٹال بھی لگایا گیا تھا جہاں پر موٹروے پولیس کے دوران ڈیوٹی استعمال ہونے والی اشیاءاور اور آلات کے بارے میں بتایا گیا۔آخر میں طلبہ و طالبات سے روڈ سیفٹی کے متعلق سوالات بھی کئے گئے اور درست جواب دینے والے طلباءاور طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes