’کرمنلز ہیں بھکاری نہیں‘، ڈاکو نے شہری کا موبائل واپس کردیا

Published on October 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

شہری نے ڈاکوؤں کو دیکھتے ہیں موبائل فون زمین پر پھینک دیا تھا
کراچی(یو این پی) اورنگی ٹاؤن میں لوٹنے آئے ڈکیتوں کے خوف سے شہری نے اپنا موبائل فون زمین پر پھینک دیا جسے ڈاکوؤں نے اٹھا کر اسے واپس کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر نائن ڈی میں ایک شہری گاڑی سے ٹیک لگائے کھڑا ہو کرموبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک سے موٹر سائیکل پر سوار 2 اسٹریٹ کرمنلز آگئے جن میں سے ایک اسٹریٹ کرمنل موٹر سائیکل سے اتر کی شہری کی جانب بڑھنے لگا تو شہری نے موبائل فون زمین پر پھینک دیا۔اس پر اسٹریٹ کرمنلز نے زمین سے موبائل فون اٹھا کر شہری کو واپس کرتے ہوئے کہا کہ ’کرمنلز ہیں بھکاری نہیں‘ اور پھر موقع پر سے فرار ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题