وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول پر حاضری، نوافل ادا کیے

Published on October 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

ریاض ( زکیر احمد بھٹی/یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب پہنچنے پر مسجد النبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سنیچر کی شام سعودی ولی وعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔مدینہ پہنچنے پر مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔مدینہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ جوتوں کے بغیر ننگے پیر تھے۔وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔ قبل ازیں پاکستان کے وزرات خارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم 23 اکتوبر سے 25 اکتوبر کے دورے کے دوران ریاض میں ہونے والی ’مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو‘ سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog