ٹی 20 ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ پر سٹے باز بھی میدان میں آگئے

Published on October 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

انفرادی اسکور کے لیے بابر اعظم اور کوہلی فیورٹ قرار دئے گئے ہیں
لاہور(یواین پی)ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لئے سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین جہاں اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں وہیں سٹے باز بھی میدان میں آگئے ہیں۔سٹے بازوں نے روایتی حریفوں کے اس ٹاکرے میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ہے، سٹے بازوں کی جانب سے بھارت کی جیت کا بھاؤ 50 پیسے جب کہ پاکستان کی جیت کا بھاؤ 2 روپے مقرر کیا ہے۔انفرادی اسکور کے لیے پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان جب کہ بھارت کے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں، اسی طرح بھارتی کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑانے کے لیے پاکستانی باولر عماد وسیم اور شاہین آفریدی فیورٹ اور بھارت کے بومراہ اور ایشون فیورٹ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes