محکمہ زراعت اوکاڑہ کا کامیاب چھاپہ،جعلی کھاد فرروخت کرنے والا گرفتار

Published on October 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اور شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویڑن ساہیوال کی زیر نگرانی شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ اور محمد ریاض انجم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اوکاڑہ کا کامیاب چھاپہ ایک شخص محمد عاصم اقبال رہائشی موضع 39 جی ڈی کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ موضع 43 جی ڈی میں سادہ لوح زمینداران کو سوادی بائیو آرگینو فاسفیٹ بی او پی مشکوک کھاد بنا کسی لائسنس/ پی ایس کیو سی اے سٹینڈرڈائزڈ فروخت کر رہا تھا جبکہ اس کے پاس خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں تھا نہ ہی ان زمینداران کو کوئی کیش میمو دیا گیا۔ کمپنی لیڈر اے جی کی پراڈکٹ سوادی بی او پی کے 10 تھیلے پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ اور ایف آئی آر نمبری 572/21 مورخہ 23/10/2021 پولیس اسٹیشن گوگیرہ میں درج کرا دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog